قبرستان میں قرآن کریم کی تلاوت



سوال:۔کیا قبرستان میں سپارے اوریسین شریف پڑھنا جا ئزہے؟ ( نزہت فاروق، اسلام آباد)

جواب:-جائز ہے ۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص قبرستان میں جاکر سورۃ یٰسین پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس کی برکت سے اس دن قبرستان والوں کے عذاب میں تخفیف فرماتے ہیں۔البتہ  یہ احتیاط لازم ہے کہ قرآن کریم یا سیپارے کے جو متعلقہ آداب ہیں  ان کی رعایت ہو اور اس عمل کو لازم بھی نہ سمجھا جائے اور دن وغیرہ کو بھی متعین نہ کیا جائے۔

 (تفسیر قرطبی : 15/ 3  تفسیرمظہری  3/3733    شرح الصدور للسیوطی 1/304)