اللہ تعالی سے نمازوں کی پابندی کا عہد کرکے توڑدینا



سوال:۔ چنددن قبل میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا تھا کہ پانچوں وقت کی نماز پابندی سے پڑھوں گی، بعد ازاں چند دن نماز کی پابندی کے بعد مجھ پر شیطان کا غلبہ ہوگیا اور میں اپنا عہد پورا نہیں کرسکی،قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کا حل تجویز فرما دیں،نیز ان نمازوں کے متعلق کیا حکم ہے؟ میں شیطان کے شر سے کیسے محفوظ رہ سکتی ہوں؟(کوثر، کراچی)


جواب:۔اب دوبارہ نمازوں کی پابندی شروع کردیں اور جونمازیں رہ گئی ہیں ان کی قضا کرلیں۔شیطان کے شر سے حفاظت کے لیے چاروں قل کا ورد کافی ہے۔
ملاحظہ: پچھلی فائل کے کچھ سوالات چھپنے سے رہ گئے تھے وہ بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔