بالغ لڑکی کا جبری نکاح



سوال -: عاقل بالغ کا زبردستی نکاح کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جس نکاح میں لڑکی کی مرضی شامل نہ ہو اور نہ لڑکی کے والدین اس پر راضی ہوں، ان حالات میں کیا حکم ہے؟(جاوید احسن، راولپنڈی)


جواب:۔عاقلہ بالغہ لڑکی پر کسی کو جبر کا اختیار نہیں،اگر زبردستی اس کانکاح کرادیا گیا تو نکاح اس کی اجازت پر موقوف رہے گا،اگر وہ اجازت دے دے گی تو نکاح نافذ ہوجائے گا اور اگر مسترد کردے گی تو نکاح باطل اور کالعدم ہوجائے گا۔جو حکم بالغ لڑکی کا ہے وہی بالغ لڑکے کا بھی ہے۔