جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ



سوال: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر روزہ توڑ دے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟(عبدالواسع،کراچی)

جواب:۔جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہے۔کفارہ یہ ہے کہ دومہینے کے مسلسل روزے رکھے اور درمیان میں وقفہ نہ کرے۔اگر درمیان میں ایک دن کا بھی روزہ رہ گیا تو  نئے سرے دو مہینے کے روزے رکھنے ہوں گے۔اگر بیماری یا کمزوری یا پڑھاپے کی وجہ  سے روزے رکھنے کی قدرت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دووقت کاکھانا کھلائے۔اگر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانےکے بدلے ساٹھ فطرانے ادا کردیے جائیں تو بھی کافی ہے۔