اعتکاف میں بیٹھی عورت کھانا پکاسکتی ہے؟



سوال:۔ کیا عورت کے لیے اپنے گھر میں اعتکاف کرنا جائز ہے ، اور کھانا پکانے کے لیے اسے کیا کرنا ہوگا ؟(شہناز،کوئٹہ)

جواب:۔عورت کا اعتکاف گھر ہی میں ہوتا ہے۔اگر کوئی اور نہ ہو تو وہ  اعتکاف کی جگہ میں کھانا پکاسکتی ہے اور اگر وہاں ممکن نہ ہو تو پکائی کے  لیے جائے اعتکاف سے نکل سکتی ہے۔