لیلۃ القدر کس رات کوہوتی ہے



سوال: کیا لیلۃ القدر کسی خاص رات میں واقع ہوتی ہے یا پورے عشرے میں کسی بھی رات؟ مہربانی فرما کر جواب سے مطلع فرمائیں۔(یاسین بلوچ،نواب شاہ)

جواب:۔لیلۃ القدر کے بارے میں اقوال مختلف ہیں۔زیادہ صحیح یہ ہےکہ رمضان کے آخری عشرے میں ہوتی ہے اور آخری عشرے میں بھی زیادہ احتمال طاق  راتوں میں ہے اور طاق راتوں میں بھی زیادہ احتمال ستائیسویں شب کا ہے۔لیکن یہ سب احتمالات ہیں،یقینی اور قطعی طورپر کسی خاص رات کے متعلق نہیں کہہ سکتے وہ شب قدر کی ہے کیونکہ شریعت نے اس رات کو متعین نہیں کیا ہے۔