اعتکاف کے دوران جائز وناجائز اعمال



سوال: اعتکاف کے دوران غسل کے بعد چہرے پر لوشن یا کریم وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں؟ اور کیا اعتکاف میں نئے کپڑے وغیرہ پہن سکتے ہیں، نِیز اعتکاف کے دوران اگر عزیز رشتے داروں میں کسی کا انتقال ہوجائے تو کیا اُن کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرسکتے ہیں؟(ارسلان عزیز، راولپنڈی)


جواب:۔دوران اعتکاف کریم اور لوشن وغیرہ کا استعمال تو جائز ہے اور نئے کپڑے پہننے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں تاہم معتکف کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں۔ اگر معتکف نماز جنازہ میں شرکت کی غرض سے نکلے گا تو اس کا اعتکاف جاتا رہے گا۔