غیر مؤکدہ سنتوں کی قضا ہوگی یا نہیں
سوال:۔قضا نماز میں غیر مؤکدہ سنتیں پڑھی جائیں گی یا نہیں؟یا صرف فرض نماز پڑھنے کا حکم ہے؟ (فاطمہ یاسمین،اسلام آباد)
جواب:۔قضا نماز میں صرف فرض اور وتر پڑھنے کا حکم ہے۔سنتوں کی قضا نہیں ہوتی خواہ موکدہ ہوں یا غیر موکدہ،فجر کی سنتوں کا معاملہ دوسرا ہے۔