عذاب قبر کا قرآن سے ثبوت



سوال -: عذابِ قبر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ قرآن کریم میں اس کا حل موجود ہے یا نہیں؟ کچھ لوگ اس کے واقع ہونے سے انکاری ہیں؟(وحید علی، کراچی)


جواب:۔قبر کا عذاب برحق ہےاور اس کا انکار کفر ہے۔اہلسنت والجماعت کا  اس پر اتفاق ہے۔قرآن کریم میں اجمال کے ساتھ اور احادیث میں تفصیل کے ساتھ اس کاذکرہے۔بطور نمونہ ایک دو آیتوں کا ترجمہ درج کیا جاتا ہے:وہ آگ ہے کہ دکھلادیتے ہیں ان کو صبح وشام اور جس دن قائم ہوگی قیامت،حکم ہوگا داخل کرو فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں ۔اور جب آپس میں جھگڑیں گے آگ کے اندر پھر کہیں گے کمزور غرور کرنے والوں کو:ہم تھے تمھارے تابع،پھر کچھ تم ہم پر سے اٹھالوگے حصہ آگ کا۔(سورہ مومن،آیت:46،47)سورہ نوح میں ہے:کچھ وہ اپنے گناہوں سے دبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوا کوئی مددگار۔پارہ29،آیت:25