دوران روزہ ناک ،کان وغیرہ میں دوا ڈالنے کا حکم
سوال :۔ کیا روزے کے دوران آنکھ، ناک اور کان میں دوائی کے قطرے ڈالنے یا انجکشن وغیرہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
جواب:۔ناک اور کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اورصرف قضا لازم ہوتی ہے۔آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔انجکشن خواہ بیماری کے لیے ہویا طاقت کے لیے،دونوں صورتوں میں روزے میں کوئی نقصان نہیں آتا البتہ طاقت کا انجکشن اس مقصد کے لیے لگانا کہ روزے کا احساس نہ ہو،مکروہ ہے۔