قرض کو زکوۃ کی نیت سے معاف کرنا
سوال:۔ میرا ایک شخص پر قرض واجب ہے، وہ ادا کرنا نہیں چاہتا، یا اس کے پاس رقم نہیں ہے۔ کیا میں یہ رقم اس شخص کو بہ طورِ زکوٰۃ ادا کرسکتاہوں اور نیت یہ ہو کہ اگر یہ قرض ادا کردے گا تو میں یہ رقم کسی اور مستحق کو دے دوں گا۔(احسان خان، کراچی)
جواب:۔زکوۃ کی نیت سے اگر آپ قرضہ معاف کردیں گے تو زکوۃ ادا نہ ہوگی البتہ یہ ممکن ہے کہ اگر مقروض مستحق زکوۃ ہے تو آپ اس کو زکوۃ دے دیں اور پھر قرض کی مد میں اس سے وصول کرلیں،اس طرح زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی اورقرضہ بھی وصول ہوجائے گا۔