روزہ دار دانتوں سے نکلا ہوا خون نگل لے
سوال:۔ اگر روزے کی حالت میں دانتوں سے خون آئے اور اسے نگل لیں تو اس کا کفارہ ہے یا نہیں؟(صوفیہ ظفر، کراچی)
جواب:۔اگر خون تھوک پر غالب ہو اور نگل لیا جائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے اور اس روزہ کی صرف قضا لازم ہوتی ہے۔