اس سال ہمارا یوم عرفہ کب ہے؟



سوال :۔اس سال سعودی عرب میں عرفہ کا دن بدھ کو ہے تو کیا عرفہ کے دن روزرہ رکھنے کی جو فضیلت ہے وہ بدھ کے دن روزہ رکھنے سے حاصل ہوگی یا ہم پاکستان کے اعتبار سے عرفہ کا روزہ رکھیں گے ؟ارشد حیدرآباد


جواب:۔ذو الحجہ کی نویں تاریخ کو عرفہ کا دن ہوتا ہے اور پاکستان میں نویں تاریخ جمعرات کو ہوگی اس لیے پاکستان کے حساب عرفہ کا دن جمعرات کو ہوگا۔جس طرح رمضان اور اس کی ستائیسویں شب اور عید الفطر اور نماز کے اوقات ہمارے ہاں کے حساب سے ہوتے ہیں اس طرح عرفہ بھی یہاں کی تاریخ کے لحاظ سے ہوگا۔