کھال کا مصرف
سوال:۔قربانی کی کھال کے متعلق کیا حکم ہے ،کیا صدقہ کرنا ضروری ہے؟عبدالحمید،کوئٹہ
جواب:۔کھال کو اپنے استعمال میں بھی لاسکتے ہیں مثلا ڈول یا مصلی وغیرہ بناسکتے ہیں اور کسی امیر یا غریب یا اپنے کسی قریب یا دور کے رشتہ دار کو ہدیہ بھی دے سکتے ہیں اور کسی مسکین کو صدقہ بھی دے سکتے ہیں۔اگر صدقہ کرنے کی نیت سے کھال فروخت کردے اور قیمت غریبوں پر صدقہ کردیں تو یہ صورت بھی جائز ہے البتہ قیمت کو ذاتی استعمال کی نیت سے فروخت کرنا درست نہیں ہے ،اگر اس نیت سے فروخت کردی تو قیمت کو صدقہ کرنا واجب ہوگا اور صدقہ ان لوگوں کو دیاجائے گا جن کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔(فتاوی ہندیہ:۵؍۳۰۱ ط:رشیدیہ۔شامی ۶؍۳۲۸)