انتقال کے بعد میاں بیوی کاایک دوسرے کا چہرہ دیکھنا
سوال:۔میں نے کئی لوگوں سے سنا ہے کہ انتقال کے بعد نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟تو کیا شوہر بیوی کا یا بیوی شوہر کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں؟(کامران شیخ،ٹنڈوالہ یار)
جواب :۔نکاح تو ٹوٹ جاتا ہے،بیوی کا انتقال ہوجائے تو شوہر اس کی بہن سے نکاح کرسکتا ہے ۔شوہر کا انتقال ہوجائے تو عدت کے ختم ہونے تک نکاح کے کچھ آثار باقی رہتے ہیں،اس لیے چہرہ تو دونوں ایک دوسرے کا دیکھ سکتے ہیں اور بیوی اپنے خاوند کو چھو بھی سکتی ہے اور نہلا بھی سکتی ہے البتہ شوہر کے لیے اپنی مردہ بیوی کو کسی حائل کے بغیر ہاتھ لگانا ہے،اس کے علاوہ وہ جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے ، جنازہ میں شریک ہوسکتا ہے اور قریبی محرم نہ ہوں تو اور لوگوں کے ساتھ بیوی کو قبر میں بھی اتارسکتا ہے۔(شامی ۲؍۱۹۸ ط:سعید۔خانیہ ۱؍۱۸۷ ط:رشیدیہ۔امداد الفتاوی ۶؍۱۹۲)