حاجی پر قربانی واجب ہے یا نہیں
سوال:۔ میرے بھائی والد صاحب اس سال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور وہ دس ذی الحجہ کو قربانی کریں گے تو کیا جو قربانی ہر سال وہ یہاں کیا کرتے ہیں وہ کرنی ہوگی یا نہیں۔سید عثمان،لاہور
جواب :۔ حاجی جو قربانی کرتا ہے وہ حج کے اعمال میں سے ایک عمل ہے اور شکرانے کے طور پر کی جاتی ہے جب کہ ہر سال مسلمان اپنے ملکوں میں جو قربانی کرتے ہیں وہ مال کے شکرانے کے طور پر ہوتی ہے۔اب آپ کے والد صاحب اگر مالدار ہیں اور حج کے دنوں میں وہاں مقیم ہوں تو ان پر حج کی قربانی کے علاوہ مالی قربانی بھی واجب ہے البتہ یہ قربانی آپ ان کی طرف سے یہاں بھی کرسکتے ہیں مگر حج والی قربانی وہاں حدود حرم میں ہی کرنا ضروری ہے۔