قضانمازوں کے اوقات
سوال:۔ اگر سنت نماز رہ جائے تو کیا یہ بعد میں ادا ہو سکتی ہے۔نیزکون کون سا وقت قضا کا ہوتا ہے۔( معید اظہر، لاہور)
جواب :۔سنت نماز رہ جائے تو اسی نماز کے وقت میں پڑھ سکتے ہیں مثلا ظہر میں فرضوں سے پہلے کی چار رکعت رہ جائیں تو عصر کا وقت ہونے سے پہلے پڑھ سکتے ہیں۔فجر کی سنتیں رہ جائیں تو اشراق کا وقت ہونے کے بعد زوال سے پہلے تک پڑھ سکتے ہیں ۔سورج کے طلوع اور غروب کا وقت اور آدھے دن کا وقت یہ تینوں اوقات ممنوع اوقات ہیں ان میں قضا یا نفل نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔فجر کا وقت داخل ہونے کے بعد سورج نکلنے تک کوئی نفل نماز جائز نہیں ۔اسی طرح عصر کی نماز پڑھنے کے بعد غروب تک کوئی نفل نمازجائز نہیں ۔ان دو اوقات کو مکروہ اوقات کہتے ہیں یعنی ان میں نفل جائز نہیں البتہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں۔