غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا
سوال:۔کیا قربانی کا گوشت کسی غیر مسلم کو دیا جاسکتا ہے؟قربانی کے دنوں میں خاکروب اور جمعدار قربانی کے گوشت کا تقاضا کرتے ہیں،جب کہ یہ عموماً غیرمسلم ہوتے ہیں اور غریب اور مستحق بھی ہوتے ہیں۔اس بارے میں کیا حکم ہے؟(سعید احمد صدیقی،کراچی)
جواب :۔ غیر مسلم کو بھی قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں،جائز ہے مگر جو ثواب مسلمان کو دینے میں ہے وہ غیر مسلم کو دینے میں نہیں۔