قربانی کے جانوروں کے نام انڈین فلموں کے نام پر رکھنا



سوال:۔قربانی کے دنوں میں مویشی منڈی میں عموماً یہ چیز مشاہدے میں آتی ہے کہ صحت مند،فربہ اور خوب صورت جانورنمایاں جگہوں پر رکھے جاتے ہیں،ان کی قیمت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔البتہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ قربانی کے یہ جانور جنہیں شعائر اللہ کہا گیا ہے۔ان کے نام بعض انڈین فلموں کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔اس کے متعلق کیا حکم ہے؟(حافظ حسان مجاہد،کراچی)


جواب :۔بڑی ہی بد ذوقی ہے۔برا نام تو کسی شی کو نہیں دینا چاہیے چہ جائیکہ شعائر اللہ کو ایسا نام دیا جائے۔ایسے تاجر حضرات نے تجارت کے ساتھ برائی کی تشہیر کو بھی اپنا کام بنالیا ہے۔ اصل بات یہ ہے اگر قربانی کی حقیقت اور اہمیت کا اندازہ ہو اور اس کی روح اور فلسفہ معلوم ہو تو لوگ ایسی جسارت نہ کریں۔خدشہ ہے کہ ایسے ناواقف کل کلاں کو مسجد کا نام کسی مندر کے نام پر نہ رکھ دیں۔