اذان میں لفظ نوم کے واؤ کو کھینچ کر پڑنا



سوال:۔حر مین شریفین میں مؤذن ’’الصلوٰۃ خیرمن النوم‘‘ میں نوم کے لفظ کو کھینچ کر نہیں پڑھتے، جب کہ پاکستان میں تقریباً تمام ہی مؤذّن حضرات نوم کے ’’و‘‘ کو خوب کھینچتے ہیں۔اس کے متعلق کیا حکم ہے؟(عبداللہ،حیدرآباد)


جواب:۔’’نوم ‘‘کے واؤ پر وقف کی وجہ سے مد ہے اس وجہ سے اس کو کھینچنا جائز ہے مگر اتنا نہ کھینچنا چاہیے جس سے الفاط وحروف میں خلل پڑجائے۔