مسجد سے باہر اذان دینا
سوال:۔اذان کے وقت کیا مسجد سے باہر اذان دے سکتے ہیں؟(محمد جمیل،راول پنڈی)
جواب :۔ پنجگانہ نمازوں کے لیے اذان کسی بلند جگہ پر کھڑے ہوکر دینی چاہیے جہاں سے آواز دور تک پہنچ سکے۔مسجد کے اندر اذان دینا مکروہ تنزیہی ہے۔جمعہ کی دوسری اذان مسجد ہی میں دینا بلاکراہت جائز ہے کہ وہ حاضرین مسجد کو خطبہ کی طرف متوجہ کرنے کے لیے دی جاتی ہے،عام نمازوں کے لیے ضرورۃ مسجد کے کونے میں اذان دینا جائز ہے۔(بدائع۱؍۱۴۹۔فتح القدیر ۱؍۲۱۵ ط؛رشیدیہ)