بیوی کو آزاد اور فارغ کے الفاظ کہنا
سوال:۔میں نے اپنی بیوی کو فون پر غصے میں دو بار یہ لفظ بولے ہیں کہ ’’میں تجھے فارغ کرتا ہوں، مطلب کہ فارغ کردوں گا اورایک بار یہ کہامیں نے تجھے آزاد کردیا ہے‘‘۔اکیلی جگہ پر تو باربارفون کاٹ رہی ہے، مگرمیری نیت بیوی کوآزاد کرنے کی نہیں تھی۔ میں اسے ڈرانے کے لئے بول رہا تھا کہ وہ سدھر جائے اوراپنے گھرواپس آجائے ۔ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟(شعیب جدون)
جواب :۔ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے جس سے نکاح ختم ہوگیا ہے اور بیوی زوجیت سے خارج ہوگئی ہے۔اب زوجین دوبارہ رشتہ نکاح میں منسلک ہونا چاہیں تو تجدید نکاح ضروری ہے جس کے بعد شوہر کے پاس صرف دو مرتبہ طلاق کا اختیار رہ جائے گا۔