اسٹامپ پیپر کو سرکاری نرخ سے زیادہ پربیچنا



سوال: اسٹامپ پیپر جس کی سرکاری قیمت 20 روپے ہے ۔ 28 روپے بازار کے دکان داروں کو ملتے ہیں اور پھر عام بازار میں 40 روپے فروخت کرتے ہیں۔ مذکورہ بالا قیمت پر لینا اور پھر بازار میں اس کی فروخت جائز ہے ؟(خان ۔ چمن)


جواب:۔اسٹامپ پیپر کی جو قیمت سرکاری طور پر مقرر ہے اس سے زیادہ پر فروخت کرنے کو حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ نے منع لکھا ہے۔(امداد الفتاوی ۳؍۱۱۳)