ایصال ثواب کے لیے اجتماعی قرآن خوانی



سوال:۔جب کوئی بندہ فوت ہو جاتا ہے تو اس کے ایصال ثواب کے لیے جو اجتمائی قرآن خوانی کرائی جاتی ہے۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟(ثمینہ نذیر)


جواب:۔انفرادی طور پر جو عمل سہولت سے ممکن ہو وہ کرکے میت کو بخش دینا چاہیے۔اجتماعی قرآن خوانی میں بہت قباحتیں جمع ہوجاتی ہیں مثلا اس کابہت اہتمام کیا جاتا ہے اور خاص دن لوگ اس مقصد کے لیے جمع ہوتے ہیں اور شرماشرمی سے لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں اور جو شریک نہیں ہوتا اس پر نکیر کی جاتی ہے اور اس کے لیے دعوت بھی جاتی ہے۔اگر امور سے بچ کر قرآن خوانی کی جائے تو جائز ہوجائے گی مگر پھربھی انفرادی طورپر ایصال ثواب بہتر ہے۔