کاروبار میں کبھی کم اور کبھی زیادہ نفع وصول کرنا



سوال:۔میں نے سونے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی ہے،جس کی صورت یہ ہے کہ میں نے ایک سنار کو رقم دی،جسے وہ سونے(اپنی دکان)میں استعمال کرتا ہے اور زیورات وغیرہ فروخت کرتا ہے۔مہینے کے آخر میں وہ مجھے منافع دیتا ہے،جو کبھی زیادہ اورکبھی کم ہوتا ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ میرے لیے یہ منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟نیز جب سونا سستا ہوتا ہے تو میں خرید لیتا ہوں اور جب کچھ عرصہ بعد مہنگا ہوجاتا ہے تو اسے منافع پر فروخت کردیتا ہوں۔کیا یہ جائز ہے؟(نبیل ریاض،راولپنڈی)


جواب:۔نفع فیصد کے حساب سے طے ہونا چاہیے مثلا مہینے کے آخر میں جتنا نفع ہوگا اس کا چالیس یا پچاس فیصد آپ کو ملے گا۔سونا خرید کر نفع پر فروخت کرنا جائز ہے مگر جب سونے پر قبضہ کرلیں پھر آگے فروخت کریں۔(ہندیہ۴؍۲۹۲۔شامی ۵؍۶۴۸)