پلاٹ کے پیسوں سے زکٰوۃ دینا
سوال:۔ ہم نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اپنا مکان فروخت کیا تھا اور ان پیسوں سے ایک پلاٹ میں سرمایہ لگایا، اب ہم نے وہ پلاٹ فروخت کر لیا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ جو پیسے مجھے ملے ہیں، ان پیسوں کی زکٰوۃ کس حساب سے دینا ہوگی؟(سلمیٰ شمیم۔کراچی)
جواب:۔اگر اپنا فروخت کرنے سے پہلے ہی آپ صاحب نصاب تھے تو مکان کی فروخت کے بعد جو رقم حاصل ہوئی،زکوۃ کی تاریخ آنے کے بعد اس کو بھی بقیہ مال میں شامل کرکے زکوۃ دے دیں اور اگر پہلے سے صاحب نصاب نہیں تھے تو جب سے نصاب کے بقدر رقم کے آپ مالک ہوئے ہیں اس تاریخ سے جب پورا سال گزرجائے تو رقم کا ڈھائی فیصد زکوۃ کی مد میں ادا کردیں۔