قالین اور کارپیٹ کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال:۔اگر بچہ قالین یا کارپیٹ پر پیشاب کردے اور اس جگہ کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیا جائے تو وہ پاک ہوگی یانہیں؟نیزاس جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟(قیصرخان،کراچی)
جواب:۔صرف گیلے کپڑے کا پھیر دینا پاکی کے لیے کافی نہیں۔اگر دھونا ممکن ہو تو دھو کر ڈال دیا جائے جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو دوسری بار دھو لیا جائے اور جب پا نی ٹپکنا بند ہوجائے تو تیسری بار دھولیا جائے۔یہ طریقہ جب ہے کہ کسی برتن وغیرہ میں ڈال کردھویں اوراگر نل کے نیچے رکھ کر اتنا دھویا کہ اطمیان ہوگیا کہ گندگی نکل گئی ہے تو بھی کافی ہے۔اگر اس طرح پاک کرنا ممکن نہ ہو تو پھراس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا کر نماز پڑھ لیا کریں۔