پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا



سوال :۔ میں نے سنا ہے کہ پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے،کیا یہ درست ہے؟ اگر کسی کی پینٹ کی لمبائی زیادہ ہو اور وہ اسے فولڈ کرکے نماز ادا کرے،تو کیا اس کی نماز ادا ہوجائے گی؟(عمیر رحمان، کراچی)


جواب:۔ٹخنے ڈھانکنا حرام ہے اور نماز میں اس کا ارتکاب اور بھی سخت ہے۔لباس ایسا سلوانا چاہیے جس میں ٹخنے کھلے رہی۔اگر کسی کے پینٹ کی لمبائی زیادہ ہو تو نماز سے پہلے اسے فولڈ کرنا ضروری ہے۔فولڈ کرنے سے کراہت اس وقت آئی گی جب نماز کے دوران ہی اسے فولڈ کیا جائے گا۔(مشکوۃ کتاب اللباس۳۷۴)