جس مسجد میں بجلی کی چوری ہوتی ہو
سوال:۔ میں جس مسجد میں نماز ادا کرتا ہوں،اس مسجد کی بجلی اورگیس کنڈے کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ نیز اس مسجد میں نماز اوروضو کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ چوری کے زمرے میں نہیں آتا؟(جمیل احمد، کراچی)
جواب:۔ بجلی کی چوری جائز نہیں اس سے عبادت کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے۔ایسی مسجد میں عبادت ادا کی جائے جہاں یہ خلاف شرع کام نہ ہوتا ہو۔