دوسرے کا اختیار چھین کر اس مال حاصل کرنا یا خدمت لینا



سوال:۔اگر ایک شخص ٹیلی پیتھی یا مسمریزم کا فن حاصل کرتا ہے اور پھر لوگوں سے کام نکلواتا ہے یا پیسہ حاصل کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے۔؟


جواب:۔ٹیلی پیتھی کے ذریعے دوسرے کا دل مسخر کرکے خدمت لے لی تو گویا آزاد انسان سے اس کی مرضی کے خلاف بیگار لے لیا اور اگر اس کا مال حاصل کیا تو یوں ہے جیسے پستول کنپٹی پر رکھ کر اس کامال چھین لیا۔