یہ بددعا کہ ظالم دنیامیں ظلم کا انجام دیکھے
سوال:۔ عموماً دیکھنے میں آتا ہے کہ اگر کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو، کوئی اس کے ساتھ برا سلوک کرے تو وہ یہ کہتا نظر آتا ہے کہ جس نے میرے ساتھ برا کیا اللہ اس کا بدلہ اسے دنیا میں دے اور میں دیکھوں؟(ارم جاوید، راول پنڈی)
جواب:۔معاف کرنے کی بڑی فضیلت ہے مگر مظلوم بد دعا کرے تو اس کی بھی اجازت ہے اور اس کی دعا کو اللہ تعالی رد بھی نہیں فرماتے۔(مشکوۃ کتاب الاداب،باب الظلم۲؍۴۳۵ط:قدیمی کتب خانہ)