ٹریفک جام کے وقت نماز کا حکم
سوال:۔ میں امریکا میں مقیم ہوں، یہاں ہائی ویز کافی لمبی ہوتی ہیں، بعض دفعہ میں ٹریفک میں پھنس جاتا ہوں اور نماز کے لیے ٹائم کم ہوتا ہے تو میں منہ کعبہ کی طرف کرکے نماز پڑھ لیتا ہوں اور کئی مرتبہ اشارے سے کعبے کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتا ہوں ورنہ نماز قضا ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ کیا میرا یہ طریقہ درست ہے؟(محمد یوسف،امریکا)
جواب:۔ہائی وے پر کسی مناسب جگہ اتر کرنماز ادا کرلیں کیونکہ استقبال قبلہ اور قیام میں سے کسی ایک کو قدرت کے باوجود چھوڑدیا جائے تو نماز نہیں ہوتی ۔اگر اترنا ممکن نہ ہو تو پھر گاڑی میں بیٹھے بیٹھے جیسے ممکن ہو نماز ادا کرلیں اور بعد میں اس کی قضا کرلیں۔(درمختار۱؍۴۲۷ باب شروط الصلاۃ۔شامی،کتاب الطہارۃ۱؍۲۳۵)