جس کی غیبت کی ہو وہ فوت ہوجائے تو معافی کی صورت



سوال:۔ میں نے ساری زندگی لوگوں کی غیبت کی ہے، ان میں زیادہ تر فوت ہوچکے ہیں۔ اب جو زندہ ہیں، ان سے تو معافی مانگی جاسکتی ہے اور جو وفات پا چکے ہیں ان سے کس طرح معافی مانگی جائے۔ مجھے کسی نے کہا ہے کہ نماز نفل یا تلاوت و تسبیح پڑھ کر ان کی روح کو ثواب پہنچایا جائے اور اس کے بعد اس ثواب کے عوض اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے۔ اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے۔ کیا یہ درست ہے؟(محمد شفیق، کراچی)


جواب:۔درست ہے۔اللہ تعالی سے معافی مانگی جائے،جس کی غیبت کی ہے اس کے لیے ایصال ثواب اور دعائے خیر کی جائے تو حق تعالی سے قوی امید ہے کہ و ہ معاف فرمادیں گے۔(شامی،کتاب الحظر والاباحۃ ،،۶؍۴۱۱،ط:سعید۔فتاوی محمودیہ ۸۱؍۴۹۶۔مظاہر حق،باب حفظ اللسان ۴؍۴۹۶ ط:دارالاشاعت)