زوجین میں زیادہ عرصہ تک زن شوئی کا تعلق قائم نہ ہوتو نکاح نہیں ٹوٹتا
سوال:۔بعض لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ اگر کسی بالغ لڑکے لڑکی کا نکاح ہوجائے، رخصتی نہ ہو اور اس کے بعد چار ماہ تک ان میاں بیوی میں ازدواجی تعلّق قائم نہ ہو،تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے،اس کی کیا حقیقت ہے؟ شرعی حوالے سے اس کے متعلّق وضاحت فرمادیں۔(ایم فاخر، پشاور)
جواب:۔میاں بیوی اگر طویل عرصہ تک ایک دوسرے سے جدا رہیں یا ساتھ رہیں مگر ان میں ازدواجی تعلق قائم نہ ہوتو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔نکاح جب ٹوٹے گا جب شوہر طلاق دے گا اور طلاق اس وقت واقع ہوگی جب شوہر زبان سے طلاق کے الفاظ ادا کرے گا یا لکھ کر دے گا۔