طلوع شمس کے وقت تلاوت جاری رکھنا
سوال:۔اگر سورۂ بقر نماز فجر کے بعد تلاوت کی جائے،تو وہ سورج نکلنے سے پہلے ختم نہیں ہو پاتی،اس صورت میں کیا سورج طلوع ہوتے وقت رک جانا چاہیے یا اسے بعد میں شروع کرنا ہوگا؟(ممتاز فیصل، ملتان)
جواب:۔سورج کے طلوع یا غروب یا استواء کے وقت قرآن کریم کی تلاوت شروع کرنا یا جاری رکھنا جائز ہے البتہ ان تین اوقات میں قرآن مجید کی تلاوت کے بجائے ذکر ،تسبیح یا درود شریف میں مشغول رہنا افضل ہے۔(شامی۱؍۳۷۴)