ریا کاری کے خوف سے اچھے کام چھوڑنا
سوال:۔میں نیک کاموں کی کوشش کرتا ہوں مگر دل میں ریا آتی ہے۔اس وجہ سے سست ہوجاتا ہوں اورہمت ہار جاتا ہوں ،آپ بتلائے
میں کیا کروں؟ محمد عابد،رحیم یا ر خان
جواب:۔ریا کے خوف سے اچھے کاموں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔نیک کام کرکے ریا کاری سے توبہ کرلیا کریں۔شیطان وسوسہ پیدا کرکےآپ کو بھلائیوں سے محروم کرنا چاہتا ہے،اس کا مقابلہ کیجیے۔