حرام کی کثرت ہو تو پھر بھی حلال کی طلب واجب ہے ؟
سوال:۔موجودہ حالات آپ کے سامنے ہیں ،ہر طرف حرام چھایا ہوا ہے،ایسے حالات میں اگر کوئی شخص اپنے بیوی بچوں اور کنبے کے لیے حلال کا بندوبست نہ کرسکے تو کیا پھر بھی وہ حرام کی وعیدوں کا مستحق ہے؟امجد شیخ،جہلم
جواب:۔آج کل حرام کی کثرت ضرور ہے مگر حلال ابھی دنیا سے ختم نہیں ہوا ہے۔حلال کے مواقع اب بھی موجود ہیں اور وافر مقدار میں ہیں ۔ آج بھی جن لوگوں کو خدا کا خوف اور آخرت کی فکر ہے انہوں نے حلال تک اپنے آپ کو محدود کیا ہوا ہے،ایسے لوگ حلال کماتے اور کھاتے ہیں اور باوجود قدرت کے گندگی میں ہاتھ نہیں ڈالتے۔بہرحال حلال کی طلب اور جستجو آج بھی لازم اور حرام سے اجتناب اب بھی واجب ہے۔