عورت سسرال آکر مقیم ہوگی یا مسافر؟
سوال:۔آپ نے پچھلے جمعہ کو ایک عورت کے جواب میں لکھا ہے کہ جب وہ کینیڈا سے پاکستان آئیں تو وہ پوری نماز پڑھے،میرا سوال یہ ہے کہ میں یہاں لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہوں تو کیا جب میں کراچی میں والدین سے ملنے آؤں تو پوری نماز پڑھوں؟(کنول فاطمہ،لندن)
جواب:۔ان صاحبہ نے یہ لکھا تھا کہ میں دو مہینے کے لیے پاکستان آتی ہوں اس لیے مسئلے کی رو سے وہ مقیم بنتی تھی۔آپ نے مدت کا ذکر نہیں کیا ہے البتہ یہ وضاحت کی ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں۔شادی شدہ عورت رہائش میں اپنے شوہر کے تابع ہوتی ہے اس لیے اب لندن ہی آپ کا وطن ہے جب کراچی پندرہ دن سے کم کے لیے آئیں تو قصر نماز پڑھیں اور پندرہ دن یا اس سے زیادہ یہاں ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھیں۔