بیماری کی حد کیا ہے؟



سوال:۔میں نے کہیں پڑھا ہے کہ جوانسان چالیس دن تک بیمار نہ ہو، تو وہ سمجھ لے کہ اللہ اُس سے راضی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ بیماری کی کم سے کم حد کیا ہے؟ہلکی چوٹ یا معمولی سردرد کو بیماری سمجھا جاسکتا ہے یا نہیں؟(فاطمہ خان۔اسلام آباد)
جواب:۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم سے روایت کرتے ہیں کہ مومن کو جو بھی بیماری،جو بھی پریشانی،جوبھی رنج وغم اور جو بھی تکلیف پہنچتی ہے،یہاں تک کہ کانٹا بھی اس کے چھبتا ہے تو اللہ تعالی ان چیزوں کے ذریعے اس کے گناہوں کی صفائی فرمادیتا ہے۔معلوم ہوا کہ مرض کے علاوہ اور چیزیں بھی ہیں جن سے گناہ معاف اور درجہ بلند ہوتا ہے ۔معمولی چوٹ اور ہلکے سر درد سے بھی انسان کو تکلیف ہوتی ہے اس لیے یہ چیزیں مسلمان کے درجات کی بلندی اور ثواب کے حصول کا باعث بنتی ہیں۔آپ کے مطالعے سے جو بات گزری ہے اس کا حدیث ہونا میرے علم نہیں۔