سوتے وقت بچہ ماں کے نیچے دب کر ہلاک ہوجائے
سوال:۔میری تین مہینے کی بچی تھی جو ماں کے ساتھ سوئی تھی۔ایک روز جب ہم اٹھے تو بچی مردہ پائی گئی۔رات کو سوتے وقت وہ ماں کے نیچے آگئی تھی اب اس بارے میں کیا حکم ہے؟رمضان احمد،گوجرانوالہ
جواب:۔کوئی بچہ سوتے وقت ماں کے نیچے دب کر ہلاک ہوجائے تو شرع شریف کے احکام یہ ہوتے ہیں کہ ماں پر بے احتیاطی کی وجہ سے توبہ واجب ہوتی ہے۔ماں پر مسلسل دو مہینے کفارے کے روزے رکھنا واجب ہوتا ہے۔ماں کی عاقلہ پر دیت کی ادائیگی بھی واجب ہوتی ہے ۔ماں بچے کی وراثت سے محروم ہوتی ہے اور دیت بھی بچے کی وراثت میں شامل ہوتی ہے۔دیت کا حق بچے کے والد کا ہوتا ہے وہ چاہے تو دیت معاف کرسکتا ہے۔