والد کی زمین میں مکان بنانے کا حکم



سوال:۔ہم چار بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔میں سب سے بڑا اور صاحب عیال ہوں۔عیال دار ہونے کی وجہ سے مجھے مکان کی ضرورت ہوئی تو میں نے والد کے ایک خالی پلاٹ پر اپنے لیے چار کمرے کا مکان تعمیر کرلیااب والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے تو کیا جو مکان میں بنایا ہے وہ بھی تقسیم ہوگا،انصار علی،سرگودھا

جواب:۔ بظاہر آپ نے والد کی اجازت سے اپنے لیے مکان بنایا ہے اس لیے مکان آپ کا ہے اور زمین میں آپ سمیت سب وارثوں کا حصہ ہے۔