کن رشتہ داروں سے پردہ فرض ہے اور کن سے نہیں



سوال:۔ہمارے گھرمیں رشتہ دار آتے ہیں اور ہم بھی ان کے ہاں جاتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ پردوں کروں تو کن سے پردہ ہوگا اور کن سے پردہ نہیں ؟(مریم،کراچی)

جواب:۔شوہر،باپ،دادا،پردادا،بیٹا،پوتا،پڑپوتا،نواسہ،پڑنواسہ۔چچا،بھائی،بھتیجا،بھانجا،ماموں،نانا،پڑنانا،سسر،داماد،شوہر کی اولاد،رضاعی باپ،رضاعی بیٹا،رضاعی بھائی،رضاعی چچا اور رضاعی ماموں وغیرہ سے پردہ نہیں۔چچازاد،پھوپھی زاد،ماموں زاد،خالہ زاد،دیور،جیٹھ،نندوئی،بہنوئی،پھوپھا،خالو،شوہر کا بھتیجا،شوہر کا بھانجا،شوہر کا چچا شوہر کاماموں ،شوہر کاپھوپھا،شوہر کا خالو،ان رشتہ داروں سے اجنبیوں کی طرح پردہ ہے۔