دن کے نوافل دو دو کرکے بہتر ہیں یا چار چار؟
سوال:۔ظہر کی چارسنّتوں سے پہلے جو چار نفل پڑھتے ہیں،وہ دو دو کرکے پڑھنا بہتر ہے یا چاروں ایک ساتھ پڑھے جائیں؟(محمد ابراہیم،لاہور)
جواب:۔فرض نمازوں کے ساتھ جو سنتیں اور نوافل پڑھے جاتے ہیں ان میں ظہر کی چار سنتوں سے پہلے چار نوافل کا ذکر نہیں البتہ کوئی پڑھے تو باعث فضلیت ہے اور ایک سلام کے ساتھ چار رکعت پڑھنا افضل ہے کیونکہ دن کے نوافل میں بہتر چار چار کرکے پڑھنا ہے۔