الکحل ملا پرفیوم استعمال کرنے کا حکم
سوال:۔کیا الکحل ملے ہوئے پرفیوم کا استعمال جائز ہے۔ اگر اس بارے میں کوئی حدیث اور قرآنی آیت ہے، تو ضرور بتائیں،اگرنہیں ہے تو وضاحت کیجیے؟(منصور احمد۔فیصل آباد)
جواب:۔الکحل اگر انگور یا کھجور سے کشید کرکے بنایا گیا ہو تو وہ ناپاک اور حرام ہے اور اگر ان کے علاوہ کسی اور چیز سے بنایا گیا ہے تو اس کا اتنا استعمال جائز ہے جو نشے کی حد تک نہ پہنچتا ہو۔آج کل زیادہ تر الکحل انگور اور کھجور کے علاوہ اورچیزوں جیسے سبزیوں،گنے اور پٹرول وغیرہ سے بنایا جاتا ہے اس لیے ایسی خوشبو اور پرفیوم کا استعمال جائز ہے جس میں الکحل ملا ہوا ہو۔