ناحق کسی کامال کھانے کی اصل سزا



سوال:۔ ایک مفتی صاحب نے مجھے مسئلہ بتایا ہے کہ اگر کسی نے ناحق کسی دوسرے آدمی کے تین ہزار روپے کھا لیے تو اسے قیامت کے دن اپنی ساری زندگی کی نمازیں ایسے شخص کو دینی پڑیں گی۔کیا یہ درست ہے؟(محمد عارف،پشاور)
جواب:۔ساری نمازیں نہیں بلکہ ظلم کے بقدر ظالم کی نیکیاں مظلوم کو دی جائیں گی چنانچہ حدیث شریف کا مضمون اس طرح ہے کہ جس شخص پر اس کے مسلمان بھائی کا کوئی مالی یا غیر مالی مطالبہ ہو اسے چاہیے کہ آج کے دن ہی اس سے معاف کرالے،اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس دن نہ درہم ہو گا نہ دینار،اگر ظالم کے اعمال نامہ میں کچھ نیکیاں ہوں گی تو اس ظلم کی مقدار اس سے لے لی جائیں گی اور اگروہ نیکیاں نہ رکھتا ہوگا تو مظلوم کے گناہ اس پر لاد دیے جائیں گے۔