کفارہ ادا کرنا کے بعدوہ کام پھر کرنا
سوال:۔ اگر کسی کام کے متعلق اس کے نہ کرنے کی قسم کھائی جائے اور بعد میں وہ عمل سرزد ہوجائے تو ازروئے شریعت کفّارہ لازم ہوتا ہے‘ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا کفّارہ ادا کرنے کے بعد وہ کام کیا جاسکتا ہے‘ جب کہ وہ کام شرعی طور پر جائز ہو یا قسم کھانے کے بعد وہ جائز کام ہمیشہ کے لیے ممنوع قرار پائے گا؟(محمد عادل،راول پنڈی)
جواب:۔قسم ٹوٹنے اورکفارہ ادا کرنے کے بعد وہ کام جائز ہوجاتا ہے اور پھر اس کے کرنے سے دوبارہ کفارہ لازم نہیں ہوتا۔