وتر کی نماز تہجد سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟
سوال:۔ اگر ہم وتر کی نماز عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد نہ پڑھ سکیں تو تہجّد کے وقت وتر کی نماز تہجّد سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟ (مسز شاہد،کراچی)
جواب:۔تہجد سے فراغت کے بعد وتر پڑھیں۔اگر تہجد کی تو فیق ملتی رہتی ہے تو پھر مستحب یہ ہے کہ وتر کی نماز عشاء کے بعد نہ پڑھیں بلکہ تہجد کے لیے بیدار ہونے کے بعد نوافل کے بعد آخر میں وتر پڑھ لیں