طہارت کے متعلق وسوسے کا کیا کیا جائے؟
سوال:۔ مجھے وہم کی بیماری ہے‘طہارت کے لیے باتھ روم جاتی ہوں اور پندرہ سے بیس منٹ سے پہلے باہر نہیں آتی‘ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا میں پاک نہیں ہوئی۔ بار بار طہارت حاصل کرتی ہوں، لیکن وہم نہیں جاتا۔اس صورت میں کیا کیا جائے؟ (عفت نفیس، کراچی)
جواب:۔وہم کا مقابلہ کیجیے اور وسوسے کی طرف دھیان نہ دیں۔ایک مرتبہ طہارت حاصل کرنے کے بعد اپنے آپ کو پاک سمجھیں اور باہر نکل آئیں۔اگر طبیعت مطمئن نہیں ہوتی تو اس پر جبر کریں اور خلاف طبیعت باہر نکل آئیں،اس طرح چند مرتبہ کرنے سے وہم دور ہوجائے گا اور شیطان کو مایوسی ہوجائے گی۔