چاشت کی نماز کا وقت



سوال:۔ چاشت کی نماز کا اصل وقت کیا ہے؟ نیز تاخیر ہونے کی صورت میں یہ نمازکس وقت تک ادا کی جاسکتی ہے؟(محمد مسعود،لاہور)
جواب:۔چاشت کی نماز کا وقت اشراق کی نماز کے ساتھ ہی شروع ہوجاتا ہے اور زوال سے پہلے تک رہتا ہے۔اس کا افضل وقت یہ ہے کہ چوتھائی دن چڑھنے کی بعد پڑھی جائے۔ہمارے ہاں موسم سرما میں تقریبا نو بجے اور گرما میں آٹھ ساڑھے آٹھ بجے کا وقت کا اس کا افضل وقت ہے۔