دورکعت نکل جائے تو بقیہ نماز کس طرح مکمل کرے
سوال:۔ ایک شخص مسجد اس وقت پہنچا جب باجماعت نماز کی دو رکعت پڑھی جاچکی تھیں،اس صورت میں وہ جماعت کی نماز میں شریک ہوا،آخری دو رکعت اس نے باجماعت ادا کیں‘ امام صاحب نے چار رکعت کے بعد سلام پھیرا، تو وہ شخص باقی نماز ادا کرنے کے لیے اُٹھا،تاہم اب اسے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ آخری دو رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ ( الحمد شریف) پڑھے یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی سورۃ پڑھے، ازروئے شریعت راہ نمائی فرمائیں۔(محمد حارث،کراچی)
جواب:۔سورہ فاتحہ کے ساتھ دونوں رکعتوں میں سورت بھی ملائے۔اس طریقے سے کہ پہلے سبحانک اللھم پڑھے پھر اعوذباللہ اور بسم اللہ کے بعد سورہ فاتحہ پڑھے اور پھر کوئی سورت ملائے اور دوسری رکعت میں بسم اللہ کے بعد فاتحہ اور سورت پڑھے اور رکوع کرکے نماز مکمل کرے۔